Tuesday, February 23, 2016

ماں کے ساتھ ایسا رویہ۔۔؟



ماں کے ساتھ ایسا رویہ۔۔؟
Posted by Syed Abdulwahhab Sherazi on Monday, February 15, 2016

Sunday, February 21, 2016

پیر نصیر الدین شاہ صاحب گدی نشین گولڑہ شریف



پیر نصیر الدین شاہ صاحب گدی نشین گولڑہ شریف کی وحدتِ امت کیلیے اور فرقہ پرستی کے خلاف ایک بہترین تقریر
Posted by Syed Abdulwahhab Sherazi on Tuesday, January 26, 2016

نثار حسن کی حقیقت حصہ اول



نثار حسن کی حقیقت حصہ اولزیادہ سے زیادہ شیئر کرئں
Posted by Syed Abdulwahhab Sherazi on Saturday, February 20, 2016

Thursday, February 18, 2016

یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے جس پر روزانہ کروڑوں افراد ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے جس پر روزانہ کروڑوں افراد ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

مگر عام لوگوں کو اس کے اندر چھپی چند اہم ٹرکس کا علم ہی نہیں ہوپاتا جو اس سائٹ کو استعمال کرنے کا تجربہ زبردست بنا دیتی ہیں۔
درج ذیل میں ان ٹرکس کا ذکر کیا جارہا ہے جن سے بیشتر افراد لاعلم ہیں۔

یوٹیوب ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کریں

اگر تو آپ کو کوئی ویڈیو بہت زیادہ پسند آتی ہے اور آپ اسے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو کیسے کریں گے؟ گوگل سرچ پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اس ٹرک کو آزما کر دیکھیں۔ آپ کو بس ویڈیو کے لنک میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ یوٹیوب کے درمیان 2 ایس کا اضافہ کرنا ہے، بالکل اس طرح www. ssyoutube اور انٹر کردیں اس طرح آپ کے سامنے ڈاﺅن لوڈ کے لیے نئی سائٹ آجائے گی۔

کی بورڈ سے یوٹیوب استعمال کریں

اگر تو آپ کا کمپیوٹر ماﺅس خراب ہوجاتا ہے یا آپ پرسکون ہوکر فل اسکرین میں ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لنک youtube.com/leanback, پر چلے جائیں، جہاں آپ کی بورڈ سے نیوی گیشن کرسکتے ہیں۔ آگے پیچھے اوپر نیچے کے ایروز، ہوم، اینڈ، اسپیس بار اور ٹی کی مدد سے آپ اسے بالکل ماﺅس کی طرح چلاسکیں گے۔

نئے ڈیزائن کو آزما کر دیکھیں

اس لنک youtube.com/testtube پر جائیں اور اسکرول کرکے نیچے جائیں اور ' گیٹ دی پلیئر' پر کلک کریں، اس نئے پلیئر میں پرانے ڈیزائن کے مقابلے میں ٹرانسپیرنٹ کنٹرول بار اور اسکیلز کے آپشن ہر سائز کی اسکرین کے موجود ہیں۔
آپ ان ٹرکس سے پہلے واقف تھے؟

اپنے ٹی وی پر ویڈیو چلائیں

اگر آپ کے پاس اسمارٹ ٹی وی ہے تو آپ اپنی موبائل ڈیوائس سے بھی وائی فائی کی مدد سے ٹی وی پر یوٹیوب ویڈیوز چلاسکتے ہیں۔ اپنے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ اوپن کریں اور پھرyoutube.com/pair جائیں۔ اب اپنے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ میں سیٹنگز میں جاکر پیئر ڈیوائسز کو سلیکٹ کریں اور پھر کوڈ کو youtube.com/pair پر انٹر کردیں۔ ایک بار جب آپ کی ڈیوائس پیئر ہوجائے گی تو آپ موبائل ڈیوائس سے یوٹیوب ویڈیوز اپنے ٹی وی پر چلاسکیں گے۔

بچوں کے لیے یوٹیوب فلٹر

یوٹیوب کی بچوں کے لیے کڈز ایپ موجود ہے جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مفت ہے اور یہاں بچوں کے لیے ہی ویڈیوز دستیاب ہوتی ہیں، اس ایپ کے رنگا رنگ بٹن اور وائس سرچ کی بدولت ننھے فرشتوں کے لیے ویڈیوز تلاش کرنا آسان ہوتا ہے اگر وہ ٹائپ نہیں کرسکتے، اس کے لیے آپ ٹائمرز سیٹ کرکے ان کے دیکھنے کا وقت بھی مقرر کرسکتے ہیں۔

ویڈیو بفرنگ سے نجات کیسے ممکن؟

اگر آپ کے پاس ہمیشہ ویڈیوز کو لوڈ ہونے میں کافی وقت لگتا ہے تو اپنے اکاﺅنٹ پر ڈیفالٹ اسٹریمنگ کوالٹی کو تبدیل کردیں۔ اس کے لیے youtube.com/account_playback پر جائیں اور یہ آپشن منتخب کریں I have a slow connection. Never play higher-quality video۔

کسی بھی ویڈیو کو ایم پی تھری میں بدل دیں

اگر آپ کسی یوٹیوب ویڈیو اور ساﺅنڈ کلاﺅڈ ٹریکس کو ایم پی تھری میں بدلنا چاہتے ہیں تو Peggo نامی ویب سائٹ پر جائیں۔

ویب سرفنگ کے دوران بھی ویڈیوز دیکھیں

فلوٹنگ یوٹیوب ایک کروم ایکسٹیشن ہے جو یوٹیوب کے منی پلیئر کو تمام ویب ونڈوز میں چلا کر رکھتی ہے۔

ویڈیوز کی رفتار پر کنٹرول

ویڈیو پر موجود گیئر آئیکون ، پھر اسپیڈ پر کلک کرکے .5 یا .25 پر کرکے ویڈیو کو سلوموشن میں چلایا جاسکتا ہے، یہ کسی چیز کے بارے میں سیکھانے والی ویڈیو کے لیے انتہائی مددگار فیچر ہے۔

ویڈیو کی موسیقی کی شناخت

MooMa.sh نامی سائٹ یوٹیوب، ڈیلی موشن اور ویمو کی کسی بھی ویڈیو کی موسیقی کی شناخت کرنے میں مدد دے سکتی ہے، بس ویڈیو کا لنک اس سائٹ پر کاپی پیسٹ کریں اور پھر اسے کام کرنے دیں۔

کی بورڈ شارٹ کٹس

کے : روکنے یا پلے کے لیے
جے: دس سیکنڈ ریوائنڈ کے لیے
ایل: دس سیکنڈ فارورڈ کے لیے لیے
ایم: میوٹ کرنے کے لیے

فیس بک پیجز اور گروپس

فیس بک پیجز اور گروپس

ایک وقت تھا جب ملحدین کےوساوس/ مغالطوں  کے جواب  میں مسلمانوں کا کوئی پیج  اور گروپ موجود نہیں تھا، مسلمان ان  ملحدین کی گستاخیاں/کذب بیانیاں  دیکھتے اور ان پر کڑہتے رہتے  ، کچھ  مجبور ہوکر ان کے پیجز پر ہی انکا جواب دیتے اور بالاخر بلاک کردیے جاتے، پھر اللہ نے کچھ لوگوں کو توفیق دی اور ملحدین کے تعاقب میں گروپ اور پیجز بنائے گئے جن پر ملحدین کے پھیلائے گئے وساوس اور اشکالات زیر بحث آنا شروع ہوئے۔
اب حال یہ ہے کہ مسلمانوں کے جدید الحاد سیکولرازم لبرل ازم کے تعاقب میں کوالٹی اور کوانٹٹی دونوں لحاظ سے گروپ اور پیجز ذیادہ ہیں۔ ان پیجز  کے ذریعے ملحدین کے مکروفریب کو پوری طرح عیاں کیا گیا اور کیا جارہا  ہے۔ ۔ اس تعاقب سے  ملحدین اپنے تھوکے نوالے چبانے اور  اپنے بلوں میں بیٹھ کر  گالیوں، گستاخیوں پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں، ایک ایک ملحد دس دس فیک آئیڈیاں بنائے بیٹھا ہے،ان  کے ذریعے   عام اور دینی لحاظ سے کم علم مسلمانوں کو گروپس میں ایڈ کرتے   ہیں اور پھر انکے سامنے سارا دن گستاخیوں  مغالطوں کی سیریز  چلائی جاتی ہے جونہی  کوئی بھولا بھٹکا مسلمان کمنٹ کرتا ہے تو سب جاگ جاتے ، کوئی  مومن لڑکی کی آئیڈ ی سے آتا ہے  اور کوئی علامہ، مولوی ،   حاجی ، قاضی، مسٹر کی آئی ڈی سے۔ کچھ تائید  اور اعتماد دلاتے ہیں ،  اور کچھ   مخالفت میں چلے جاتے ہیں ،  بیچارے کو کنفیوز کرکے رکھ دیتے ہیں ، کوئی علم والا   آجائے اور انکے مکر و فریب کا پردہ چاک کرنا شروع کردے تو ایک نئی ٹیم بن جاتی ہے۔  ایک دو بحث کرتے ہیں ، باقی  کچھ بحث کو پھیلانے، موضوع بدلنے    کا کام سنبھال لیتے ہیں  ، کچھ کا کام صرف اپنے  قوال کے پیچھے تالیاں بجانا ہوتا ہے  اور کچھ   تھوڑی تھوڑی دیر بعد گستاخانہ  جملے لکھتے ہیں تاکہ مخالف جذبات میں  آکر کوئی سخت جملہ بول جائے اور ہم اس بہانے اسے  گروپ سے ہی بین کردیں۔ اسی  انداز میں انکے  کچھ  پیجز بھی  ہیں جن میں سے ذیادہ تر  حضور ﷺ اور اسلام کو گالیاں دینے کے لیے بنائے گئے ہیں،  کچھ  اہل اسلام اور پاکستان   کے خلاف پراپیگنڈے ،تنقید برائے تنقید  ، کیڑے نکالنے  اور اہل مغرب کی چاپلوسیوں ، پردہ پوشیوں کے لیے  مختص ہیں۔ ان سے سارا دن جھوٹ، مکروفریب اور منطقی مغالطوں کی سیریز پیش کی جاتی ہیں  ۔
یہ ایک عام  بات ہے کہ سوال اٹھانا، اعتراض  کرنا جواب دینے سے ذیادہ آسان ہوتا ہے، اور  سب اعتراضات کے جوابات ایک ہی پیج سے دینے ممکن بھی نہیں ہوتے، پھر بعض اعتراضات علمی نوعیت کے ہوتے ہیں انکا جواب بھی علمی انداز میں دینا ہوتا ہے اور بعض تنقیدی اور طنزیہ ہوتے ہیں انکا جواب بھی  اسی انداز میں ہی دینا پڑتا ہے، ظاہر ہے  ایک ہی پیج سے یہ سارے کام ممکن نہیں ہوتے اور ایک ہی پیج کے ایڈمنز میں یہ ساری صلاحتیں ہونا بھی ضروری نہیں ہوتا ۔۔ اس کے لیے ایک سے زائد پیجز کی ضرورت ہوتی ہے۔ دفاع اسلام و ردّ سیکولرازم و الحاد کے میدان میں سرگرم  ہمارے یہ پیجز یہی ورائٹی رکھتے ہیں۔ کچھ خالص علمی کام کے لیے وقف ہیں اور کچھ طنز و مزاح اور جواب باالمثل کے لیے ، کچھ خالص رد الحاد کے لیے مخصوص ہیں اور کچھ دیسی سیکولرز، لبرلز کے تعاقب  کے لیے ۔ کچھ انگلش میں ہیں اور کچھ اردو میں ۔اسی طرح کچھ ڈسکشن گروپس بھی ہیں ۔ ان میں سے کوئی  پیج/ گروپ نفع سے خالی نہیں۔۔
قارئین سے درخواست ہے کہ خود بھی یہ گروپ / پیجز لائیک کریں  اور اپنے سوشل حلقے میں بھی  اس پوسٹ کو  شئیر کریں تاکہ آپ کے  دوست احباب بھی انہیں جائن کرسکیں  ۔یہ پیجز اور گروپس آپکی تعمیری  اور نظریاتی سوچ ،  حقیقت اور سچ سے آگاہی میں معاون ثابت ہونگے۔انشاء اللہ

<اردو پیجز >>>>

<انگلش پیجز>>>

<ایٹی الحاد ڈسکشن گروپس>

Thursday, February 4, 2016

Firqa Maslak Parasti by Molana Tariq Jameel



آج میں نے مولانا طارق جمیل مدظلہ کی مختلف ویڈیوز سے یہ ایک ویڈیو بنائی ہے، جس میں ان کا درد دل اور فریاد کو آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں کہ فرقہ پرستی، مسلک پرستی اور باہمی اختلافات کو ختم کرنا کتنا ضروری ہے۔
امید ہے آپ اسے شیئر کرکے علماء تک پہنچائیں گے۔

What teachers teaches to students in Pakistan(must watch)