Wednesday, December 24, 2014

کرسمس منانا یا مبارک دینا شرک ہے Do not say Merry Christmas


(کرسمس منانا یا مبارک دینا شرک ہے Do not say Merry Christmas )
"اس بات کا لوگ شعور نہیں رکھتے کہ جب ہم کسی کو کرسمس کی مبارک دیتے ہیں 
تو ہم اس بات سے اتفاق کر رہے ہوتے ہیں
کہ حضرت عیسی علیه السلام 25 دسمبر کو پیدا ہوئے, اور ہم اس بات سے بھی اتفاق کر رہے ہوتے ہیں
کہ الله نے بیٹا جنا (پیدا کیا).
نعوذ بالله ۔۔۔۔۔


یہ شرک ہے.


"سبحان الله عما یشرکون"

.
الله پاک ہے اس سے جو یہ شرک کرتے ہیں


القرآن:


کہہ دو الله ایک (یکتا) ہے.

الله بےنیاز ہے.
نہیں جنا اس نے (کسی کو) اور نہ ہی وہ (خود) جنا گیا.

اور اس کا کوئی بھی ہمسر نہیں ہے.

سورۃ الاخلاص (112)

آیت 1-4



قریب ہے کہ اس (بات) سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ گر کر ریزہ ریزہ ہو جائیں.
کہ دعوی کیا انہوں نے رحمان کے لیے اولاد کا

(یعنی Merry Christmas الله نے بیٹا پیدا کیا نعوذبالله).

رحمان کے لائق نہیں کہ وہ اولاد بنائے (پیدا کرے یا رکھے).

سورۃ مریم (19)

آیت 90-92

القرآن:

وہی آسمانوں اور زمین کا موجد ہے، اس کی اولاد کس طرح ہو سکتی ہے جب کہ اس کی کوئی بیوی نہیں ہے،


اور اسی نے ہر چیز کو پیدا کیا، اور وہی ہر چیز کو جاننے والا ہے.
سورۃ الانعام (6)

آیت 101

القرآن:

كہہ دو یقیننا میں اس سے روک دیا گیا ہوں کہ ان کی عبادت کروں جنہیں تم الله كے سوائے پکارتے ہو،


کہہ دو میں تمہاری خواہشات کے پیچھے نہیں چلتا' تحقیق میں اس وقت گمراہ ہو جاؤں گا اور میں ہدایت پانے والوں میں سے نہ ہوں گا.
سورۃ الانعام (6)

آیت 56

القرآن:

اور یہودیوں نے کہا حضرت عزیر (علیه السلام) الله كا بيٹا ہے اور کہا نصاری (عیسائیوں) نے حضرت عیسی (عليه السلام) الله کا بیٹا ہے
(نعوذ باللہ)،

یہ ان کے مونہوں کی بات ہے، (یوں) وہ ان لوگوں کی بات کی مشابہت کرتے ہیں 
جنہوں نے ان سے پہلے کفر کیا، الله ان كو ہلاک کرے، کہاں 
وہ پھیرے (بہکتے) جاتے ہیں.
انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں اور حضرت عیسی ابن مریم (علیہ السلام) کو (اپنا) رب بنا لیا الله کو چھوڑ کر،
حالانکہ وہ حکم نہیں دیے گئے تھے مگر یہ کہ وہ (صرف) ایک معبود کی عبادت کریں
اس کے سوائے کوئی معبود نہیں، وہ پاک ہے اس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں.
آیت 31
آیت 30
سورۃ التوبة (9)


رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
تکلیف دہ بات سن کر الله سے زیادہ صبر کرنے والا کوئی نہیں ہے. مشرک کہتے ہیں 
کہ الله اولاد رکھتا ہے اور پھر بھی وہ انہیں معاف کرتا ہے اور انہیں روزی دیتا ہے.
صحیح بخاری 7378

رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
الله تعالی فرماتا ہے کہ ابن آدم (علیه السلام) نے مجھے گالی دی 
اور اس کے لیے مناسب نہ تھا کہ وہ مجھے گالی دیتا.
اس کا مجھے گالی دینا یہ ہے کہ کہتا ہے کہ الله نے اپنا بیٹا بنایا ہے
حالانکہ میں ایک ہوں بےنیاز ہوں نہ میری کوئی اولاد ہے
اور نہ میں کسی کی اولاد ہوں اور نہ کوئی میرے برابر کا ہے.
صحیح بخاری 4974 کا کچھ حصہ

جلد 6

حضرت عمر فاروق(رضی الله عنه)نے فرمایا:
الله كے دشمنوں سے انکے تہوار میں اجتناب کرو.
غیر مسلموں کے تہوار کے دن انکی عبادت گاہوں میں داخل نہ ہو.

کیونکہ ان پر الله کی ناراضگی نازل ہوتی ہے.

سنن بيهقی9/392


رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:

تباہ کرنے والی چیز الله کے ساتھ شرک کرنا ہے اس سے بچو (صحیح بخاری)


الله پاک ہمیں ہر قسم کے شرک سے بچائےکیوں الله کے ہاں ہر شے کی معافی ہے سوائے شرک کے

No comments:

Post a Comment