نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ فیس بک آپ صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے اور پھر اس کے مطابق ان کی ”وال“پر اشتہارات آویزاں کرتا ہے، یعنی فیس بک صارف کے رجحان کو دیکھتے ہوئے اسے اشتہارات دکھاتا ہے۔ اب فیس بک نے اپنی سیٹنگز میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے جس میں کمپنی نے صارفین کو اختیار دے دیا ہے کہ آیا کمپنی ان کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے انہیں ان کے رجحان کے مطابق اشتہار دکھائے یا نہ دکھائے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق سیٹنگز میں یہ تبدیلی فیس بک کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ ”وہ ایسے اشتہارات بنائے گا جولوگوں کے رجحان کے مطابق ازخود پورے انٹرنیٹ پر لوگوں کو تلاش کریں گے اور جس شخص کا رجحان اس اشتہار کے مطابق ہو گا اس کے سامنے ظاہر ہوں گے۔ اس کے لیے کسی کا فیس بک پر اکاﺅنٹ ہونا بھی ضروری نہیں۔ “
کمپنی کا کہنا تھا کہ ”صارف کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اشتہارات کی اس سراغ رسانی کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔ یعنی اگرکوئی
صارف نہیں چاہتا کہ فیس بک اشتہارات دکھانے میں اس کا ڈیٹا استعمال کرے تو وہ اپنی سیٹنگز میں جا کر ٹریکنگ کو آف کر سکتا ہے۔آپ بھی اگر چاہتے ہیں فیس بک آپ کو ٹریک نہ کرے تو آپ فیس بک کے ایڈ سیٹنگز پیج (Ad Seattings Page) پر جا کر اسے آف کر سکتے ہیں۔تفصیل کے ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس آپشن کو آف کرنے کے لیے فیس بک کی سیٹنگز میں جائیں۔ وہاں بائیں طرف ایک کالم میں مختلف کیٹیگریز لکھی ہوں گی۔ ان میں ایڈورٹس(Adverts)پر کلک کریں۔ اب مین سکرین پر جتنے بھی آپشن نظر آئیں ان سب کو یس(Yes) سے نو(No) کر دیں۔ اب فیس بک آپ کا ڈیٹا اشتہارات دکھانے میں استعمال نہیں کرے گا۔
فیس بک آپ کے موبائل کے ذریعے آپ کے منہ سے نکلا ہر لفظ واضح طور پر سن رہا ہے، اس سے بچا کس طرح جاسکتا ہے؟ طریقہ جانئے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج تقریباً ہر شخص جو انٹرنیٹ تک رسائی رکھتا ہے فیس بک بھی استعمال کر رہا ہے اور ان میں سے زیادہ تر لوگ فیس بک اپنے موبائل فون پر استعمال کرتے ہیں۔اب ایک ماہرنے فیس بک کے متعلق ایک ایسا انکشاف کر دیا ہے جسے جان کر آپ اسے استعمال کرتے ہوئے ڈریں گے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ساﺅتھ فلوریڈا میں ماس کمیونیکیشن کی پروفیسر کیلی برنز نے انکشاف کیا ہے کہ ”فیس بک ایپلی موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کی فون کالز بھی سنتا ہے اور صارفین کا دیگر ڈیٹا بھی اکٹھا کرتا ہے۔فیس بک صارفین کی مدد کے لیے ان کی فون کالز نہیں سنتا بلکہ وہ محض ان کی گفتگو سننے کے لیے ایسا کرتا ہے ، تاکہ وہ ان کی پسند و ناپسند سے آگاہ ہو سکے اور پھر اسی مناسب سے ان کے پروفائل پر اشتہارات آویزاں کر سکے۔ “
رپورٹ کے مطابق کیلی برنز نے اس کا خود تجربہ کیا۔ وہ اپنے فون پر کچھ دن تک مخصوص موضوعات پر گفتگو کرتی رہی جس کے بعد اس کے فیس بک پروفائل پر اسی موضوع کے متعلق اشتہارات آنے شروع ہو گئے۔ “کیلی برنز کا کہنا ہے کہ فیس بک کو اپنی کالز سننے سے روکنے کے لئے اپنے موبائل فون کا ڈیٹا آف کرکے کال کریں اور کوشش کریں کہ فیس بک موبائل فون کی بجائے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کریں۔ آپ اپنے موبائل فون کی سیٹنگز میں جا کر مائیکرو فون کو آف بھی کر سکتے ہیں تا کہ موبائل فون کے قریب ہونے والی عمومی گفتگو فیس بک ایپ تک نہ پہنچے۔ اس حوالے سے فیس بک کا مﺅقف ہے کہ ”کمپنی اپنے صارفین کی فون کالز نہیں سنتی اور ان کی دیگر کسی نوع کی تفصیلات بھی اپنے پاس محفوظ نہیں کرتی۔ “
No comments:
Post a Comment