Thursday, June 9, 2016

وکی لَوز ارتھ مقابلے کیلئے پاکستان سے منتخب 10 بہترین تصاویر

ثاقب قیوم چوہدری

آپ سب کو ہی گذشتہ برس وکی لَوز ارتھ (Wiki Loves Earth) کا انٹرنیشنل فوٹوگرافی مقابلہ تو یاد ہی ہوگا، جس میں ایک پاکستانی فوٹوگرافر کی جانب سے کھینچی گئی شنگریلا جھیل کی تصویر نے پہلا انعام جیتا تھا۔
کیلیفورنیا سے چلائی جانے والی وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے اس سال بھی ایک فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد کیا ہے اور اس عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے پاکستان سے تصاویر کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔
اس مقابلے کا مقصد دنیا کے قدرتی ورثوں کو فری لائسنس آف کریٹو کامنز کے تحت مرتب کرنا ہے۔
پاکستان سے 12 ہزار سے زائد شرکاء نے 8 ہزار سے زائد تصاویر بھیجیں، جس کے باعث پاکستان مقابلے میں بھیجی جانے والی تصاویر اور شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے تیسرا ملک بن گیا۔
وکی لَوز ارتھ 2016 کے تحت گذشتہ ماہ مئی میں دنیا کے 26 ممالک کے 7 ہزار سے زائد شرکاء نے 75 ہزار سے زائد تصاویر بھیجی ہیں۔
اس مقابلے کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ تمام تصاویر فری لائسنس کے تحت ہیں اور کسی بھی مقصد کے لیے فوٹوگرافر کے نام کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہیں۔
یہ مقابلہ سب سے پہلے 2013 میں یوکرین ہوا تھا، جس کے بعد یہ پوری دنیا میں پھیل گیا۔
اس مقابلے کو 'وکی لووز مونیومینٹس' (Wiki Loves Monuments) کے 'سسٹر کمپٹیشن' کی حیثیت سے بیان کیا گیا ہے، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے فوٹوگرافی مقابلے کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا ہے۔
پاکستان گذشتہ برس پہلی مرتبہ اس مقابلے کا حصہ بنا تھا اور اس نے 28 ممالک میں سے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ وکی لوز ارتھ 2016 کے انٹرنیشنل ونرز کے ناموں کا اعلان ابھی ہونا باقی ہے تاہم پاکستانی جیوری کی جانب سے منتخب کی جانے والی 10 تصاویر درج ذیل ہیں۔
دوئیکر پیک، ہنزہ—۔فوٹو/ مدثر احمد
دوئیکر پیک، ہنزہ—۔فوٹو/ مدثر احمد
نانگا پربت، دیامیر—۔فوٹو/محمد اویس
نانگا پربت، دیامیر—۔فوٹو/محمد اویس
وادی پھندر، غذر—۔فوٹو/ مظفر ایچ بخاری
وادی پھندر، غذر—۔فوٹو/ مظفر ایچ بخاری
صحرائے کتپنا، اسکردو—۔فوٹو/ رگیال چن کریم
صحرائے کتپنا، اسکردو—۔فوٹو/ رگیال چن کریم
وادی ناران، کاغان—۔فوٹو/ طلحہ حنیف
وادی ناران، کاغان—۔فوٹو/ طلحہ حنیف
چترال نیشنل پارک—۔فوٹو/ تحسین اے شاہ
چترال نیشنل پارک—۔فوٹو/ تحسین اے شاہ
راما جھیل، استور—۔فوٹو/ فائزہ لالوانی
راما جھیل، استور—۔فوٹو/ فائزہ لالوانی
قراقرم کا پہاڑی سلسلہ، وادی استور—۔فوٹو/نجیب محمود
قراقرم کا پہاڑی سلسلہ، وادی استور—۔فوٹو/نجیب محمود
سری پائے، شوغران، وادی کاغان —۔فوٹو/عدیل الرحمٰن مغل
سری پائے، شوغران، وادی کاغان —۔فوٹو/عدیل الرحمٰن مغل
قراقرم کا پہاڑی سلسلہ، وادی ہنزہ—۔فوٹو/ عرفان طاہر
قراقرم کا پہاڑی سلسلہ، وادی ہنزہ—۔فوٹو/ عرفان طاہر

Tuesday, June 7, 2016

wifaq ul madaris result 2016 وفاق المدارس رزلٹ 2016


طالبان 
پوزیشن ہولڈر طلباء










طالبات
پوزیشن ہولڈر طالبات







wifaq ul madaris result 2016
وفاق المدارس رزلٹ 2016
پوزیشن ہولڈر

Sunday, June 5, 2016

فیس بک میں بڑی اور ’خطرناک‘ تبدیلی، آپ بھی بچنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ بعد میں نہ کہیے گا خبر نہیں ہوئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ فیس بک آپ صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے اور پھر اس کے مطابق ان کی ”وال“پر اشتہارات آویزاں کرتا ہے، یعنی فیس بک صارف کے رجحان کو دیکھتے ہوئے اسے اشتہارات دکھاتا ہے۔ اب فیس بک نے اپنی سیٹنگز میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے جس میں کمپنی نے صارفین کو اختیار دے دیا ہے کہ آیا کمپنی ان کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے انہیں ان کے رجحان کے مطابق اشتہار دکھائے یا نہ دکھائے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق سیٹنگز میں یہ تبدیلی فیس بک کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ ”وہ ایسے اشتہارات بنائے گا جولوگوں کے رجحان کے مطابق ازخود پورے انٹرنیٹ پر لوگوں کو تلاش کریں گے اور جس شخص کا رجحان اس اشتہار کے مطابق ہو گا اس کے سامنے ظاہر ہوں گے۔ اس کے لیے کسی کا فیس بک پر اکاﺅنٹ ہونا بھی ضروری نہیں۔ “
کمپنی کا کہنا تھا کہ ”صارف کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اشتہارات کی اس سراغ رسانی کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔ یعنی اگرکوئی
 صارف نہیں چاہتا کہ فیس بک اشتہارات دکھانے میں اس کا ڈیٹا استعمال کرے تو وہ اپنی سیٹنگز میں جا کر ٹریکنگ کو آف کر سکتا ہے۔آپ بھی اگر چاہتے ہیں فیس بک آپ کو ٹریک نہ کرے تو آپ فیس بک کے ایڈ سیٹنگز پیج (Ad Seattings Page) پر جا کر اسے آف کر سکتے ہیں۔تفصیل کے ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس آپشن کو آف کرنے کے لیے فیس بک کی سیٹنگز میں جائیں۔ وہاں بائیں طرف ایک کالم میں مختلف کیٹیگریز لکھی ہوں گی۔ ان میں ایڈورٹس(Adverts)پر کلک کریں۔ اب مین سکرین پر جتنے بھی آپشن نظر آئیں ان سب کو یس(Yes) سے نو(No) کر دیں۔ اب فیس بک آپ کا ڈیٹا اشتہارات دکھانے میں استعمال نہیں کرے گا۔
فیس بک آپ کے موبائل کے ذریعے آپ کے منہ سے نکلا ہر لفظ واضح طور پر سن رہا ہے، اس سے بچا کس طرح جاسکتا ہے؟ طریقہ جانئے 
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج تقریباً ہر شخص جو انٹرنیٹ تک رسائی رکھتا ہے فیس بک بھی استعمال کر رہا ہے اور ان میں سے زیادہ تر لوگ فیس بک اپنے موبائل فون پر استعمال کرتے ہیں۔اب ایک ماہرنے فیس بک کے متعلق ایک ایسا انکشاف کر دیا ہے جسے جان کر آپ اسے استعمال کرتے ہوئے ڈریں گے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ساﺅتھ فلوریڈا میں ماس کمیونیکیشن کی پروفیسر کیلی برنز نے انکشاف کیا ہے کہ ”فیس بک ایپلی موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کی فون کالز بھی سنتا ہے اور صارفین کا دیگر ڈیٹا بھی اکٹھا کرتا ہے۔فیس بک صارفین کی مدد کے لیے ان کی فون کالز نہیں سنتا بلکہ وہ محض ان کی گفتگو سننے کے لیے ایسا کرتا ہے ، تاکہ وہ ان کی پسند و ناپسند سے آگاہ ہو سکے اور پھر اسی مناسب سے ان کے پروفائل پر اشتہارات آویزاں کر سکے۔ “
رپورٹ کے مطابق کیلی برنز نے اس کا خود تجربہ کیا۔ وہ اپنے فون پر کچھ دن تک مخصوص موضوعات پر گفتگو کرتی رہی جس کے بعد اس کے فیس بک پروفائل پر اسی موضوع کے متعلق اشتہارات آنے شروع ہو گئے۔ “کیلی برنز کا کہنا ہے کہ فیس بک کو اپنی کالز سننے سے روکنے کے لئے اپنے موبائل فون کا ڈیٹا آف کرکے کال کریں اور کوشش کریں کہ فیس بک موبائل فون کی بجائے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کریں۔ آپ اپنے موبائل فون کی سیٹنگز میں جا کر مائیکرو فون کو آف بھی کر سکتے ہیں تا کہ موبائل فون کے قریب ہونے والی عمومی گفتگو فیس بک ایپ تک نہ پہنچے۔ اس حوالے سے فیس بک کا مﺅقف ہے کہ ”کمپنی اپنے صارفین کی فون کالز نہیں سنتی اور ان کی دیگر کسی نوع کی تفصیلات بھی اپنے پاس محفوظ نہیں کرتی۔ “