Friday, May 8, 2015

ڈسک کی زندگی بڑھانے کے لیے خفیہ براؤزنگ کریں

جب آپ انٹرنیٹ براؤزنگ کرتے ہیں تو براؤزر آپ کی وزٹ کردہ ویب سائیٹس کا ڈیٹا ڈسک پر محفوظ کرتا ہے۔ اس میں سے زیادہ تر ڈیٹا ایسا ہوتا ہے جس کی آپ ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن پروسیسر کو یہ غیر ضروری ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے توانائی خرچ کرنا پڑتی ہے اور ڈسک کو اس ڈیٹا کے لیے اپنی جگہ مہیا کرنا پڑتی ہے۔ خاص طور پر وہ ویڈیوز جو آپ نیٹ پر دیکھتے ہیں، یہ پروسیسر اور ڈسک پر سب سے زیادہ بوجھ بنتی ہیں۔ چنانچہ تمام معروف براؤزرز اس کے حل کے طور پر خفیہ براؤزنگ کا ایک فیچر مہیا کرتے ہیں۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے جب براؤزنگ کی جاتی ہے تو وزٹ کردہ ویب سائیٹس کا ڈیٹا ڈسک پر محفوظ نہیں ہوتا۔
درج ذیل اسکرین شاٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ براؤزر کی عام ونڈو میں ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد جب میں نے ڈسک کو CCleaner کی مدد سے صاف کیا تو اس میں سے 22 میگا بائٹ ڈیٹا ختم کیا گیا ہے۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اس طرح کی مزید ویڈیوز دیکھنے کے نتیجے میں ڈسک پر یہ غیر ضروری ڈیٹا کئی سو میگا بائٹس بلکہ کئی گیگا بائٹس میں محفوظ ہو جاتا ہے۔ اس غیر ضروری ڈیٹا کو ڈسک پر محفوظ کرنے کے لیے نہ صرف پروسیسر کو بہت کام کرنا پڑتا ہے بلکہ ڈسک کے میڈیا پر بار بار ڈیٹا لکھے جانے کی وجہ سے اس کی زندگی بھی کم ہوتی ہے۔
خفیہ براؤزنگ کے بغیر ڈسک کی صورت حال

چنانچہ پروسیسر اور ڈسک کو اضافی کام سے بچانے کے لیے براؤزر کی طرف سے مہیا کردہ خفیہ براؤزنگ کا فیچر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
براؤزر کا خفیہ براؤزنگ کا فیچر

درج ذیل اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ براؤزر کی پرائیویٹ ونڈو کی مدد سے براؤزنگ کرنے کے بعد جب میں نے ڈسک صاف کی تو اس میں سے صرف 3 میگا بائٹ ڈیٹا ختم کیا گیا ہے۔ اور یہ زیادہ تر ڈیٹا ونڈوز ایکسپلورر کا ہے نہ کہ براؤزر کا۔
خفیہ براؤزنگ کے بعد  ڈسک کی صورت حال

لیکن یہ خیال رہے کہ براؤزر کا فیچر استعمال کرتے ہوئے خفیہ براؤزنگ کا نتیجہ صرف یہ ہوتا ہے کہ آپ کی سرگرمیوں کا ڈیٹا ڈسک پر محفوظ نہیں ہوتا۔ ورنہ آپ کے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کے پاس آپ کی وزٹ کردہ تمام ویب سائیٹس کی فہرست موجود ہوتی ہے۔ نیز جن ویب سائیٹس کو آپ نے وزٹ کیا ہے ان کے پاس بھی آپ کا آئی پی ایڈریس موجود ہوتا ہے جس کی مدد سے وہ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا تعلق کس شہر سے ہے۔ ان دونوں مسئلوں کا ایک حل یہ ہے کہ انٹرنیٹ براؤزنگ کے لیے پراکسی ویب سائیٹس کا استعمال کریں۔ جبکہ دوسرا حل Tor جیسے براؤزر کا استعمال ہے جو تقریباً‌ ہر طرح کی ٹریکنگ سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ بہرحال خفیہ براؤزنگ کے لیے کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جائے، اس کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کی ذمہ داری صارف پر ہے۔

Sunday, May 3, 2015

عجیب حقیقت

یوم آزادی، یوم پیدائش، اور یوم وفات


Friday, February 6, 2015

کیا آپ کو معلوم ہے نیویارک شہر کی دیواروں میں جگہ جگہ USBکیوں نصب ہے ؟

کیا آپ کو معلوم ہے نیویارک شہر کی دیواروں میں جگہ جگہ USBوجہ انتہائی دلچسپ
کیا آپ کو معلوم ہے کہ نیویارک شہر میں سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں کی دیواروں میں اور پارکوں اور شاپنگ سنٹرز میں ستونوں اور بینچوں میں یو ایس بی ڈرائیوز گڑی نظر آتی ہیں اور یہ نظارہ شہر بھر میں جابجار آتا ہے اور یہ واقعی حقیقت ہے کہ آپ کو راہ چلتے کسی بھی عمارت کی دیوار سے باہر نکلتا ہوا یو ایس بی کنیکٹر نظر آ سکتا ہے اور اس کے ساتھ لیپ ٹاپ لگا کر ڈیٹا کی منتقلی بھی کی جا سکتی ہے۔
دراصل یہ عجیب و غریب کام ایک آرٹسٹ کے پراجیکٹ کا حصہ ہے جس نے شہر بھر میں ایک آف لائن بے نام نیٹ ورک تخلیق کیا ہے۔ جرمن آرٹسٹ ارام بارتھول نے نہ صرف خود شہر میں جگہ جگہ یو ایس بی ڈرائیوز دیواروں میں نصب کی ہیں بلکہ عام لوگوں کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ اس پراجیکٹ میں حصہ لیں۔ بارتھول کا آئیڈیا اس قدر مقبول ہوا کہ اب بے شمار لوگ جگہ جگہ ڈرائیوز دیواروں میں گاڑھ چکے ہیں اور اسی بے نام نیٹ ورک کو فائلز اپ لوڈ اور ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ آپ کسی بھی جگہ نصب یو ایس بی ڈرائیو کے ساتھ اپنے لیپ ٹاپ یا سمارٹ فون کو کنیکٹ کریں تو اس میں موجود طرح طرح کی فائلز آپ کو ملیں گی جو آتے جاتے لوگوں نے ان میں رکھی ہوتی ہیں اور اسی طرح آپ جو فائلز لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں تو کہیں بھی کسی بھی یو ایس بی پر کاپی کر سکتے ہیں۔

اِسے آپ اس وقت کے سوشل میڈیا سے تعبیر کرسکتے ہیں ۔

Friday, January 30, 2015

اصلی اور جعلی تصویر کی پہچان


بیس روپے کا سکہ جاری

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاک چین دوستی کی یادگار کے طور پر 20 روپے کا سکہ جاری کر دیا۔
سکے کے فرنٹ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان  لکھا گیا ہے جبکہ درمیان میں چاند تارا بنایا گیا ہے جبکہ پشت پر پاکستان اور چین کے جھنڈے بنائے گئے ہیں، یہ سکہ آج سے ملک بھر میں استعمال ہوسکے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال تصور کی جاتی ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر چینی حکام نے پاکستان کی تشویش کو اپنی تشویش قرار دیا تھا جب کہ مارچ میں چین کے صدر پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔

Sunday, January 11, 2015

CM Punjab Apna Rozgar Scheme Draw List Results 8th, 9th, 10th January 2015

CM Punjab Apna Rozgar Scheme Draw List Results 8th, 9th, 10th January 2015
CM Punjag Shahbaz Sharif announced CM Punjab Apna Rozgar Scheme Bolan, Ravi Draw List, Online Results, Winners Names 8th January, 9th January, 10th January 2015. Preponderance of applicants have practical for Suzuki Bolan so present is a dangerous opposition for this vehicle that’s why now administration has determined that candidates who will not obtain Suzuki Bolan their forenames will be incorporated in the draw for Suzuki Ravi.