Sunday, September 28, 2014

بیماری کا آسانی سے پتا لگانے والا آن لائن کیلکو لیٹر

لندن (نیوز ڈیسک) حادثات اور مصائب انسان کو گہرے زخم لگا کر مایوس اور مشتعل کرسکتے ہیں لیکن ایک برطانوی جوڑے نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا بدلہ لینے کی بجائے انسانیت کی فلاح کیلئے عظیم کارنامہ سرانجام دے دیا۔ جیسن اور شارلٹ اپنی بچی کی غلط تشخیص کی وجہ سے تقریباً 15 سال تک عذاب میں مبتلا رہے لیکن انہوں نے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بجائے آن لائن تشخیص کا نظام تیار کردیا ہے تاکہ کوئی بھی اپنی بیماری کے بارے میں عمومی تشخیص کرسکے۔ انہوں نے ”ایزابیل ہیلتھ کیئر“ (Isabel Healthcare) کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا جس نے سالوں کی محنت سے ایسا نظام تیار کرلیا ہے جو انٹرنیٹ پر عام لوگوں کو ان کی ممکنہ بیماری کے بارے میں بتاسکتا ہے۔ اسے ایک کیلکولیٹر کی صورت میں تیار کیا گیا ہے جس میں متاثرہ شخص کی مختلف کیفیات، عمر، وزن اور دیگر معلومات لے کر اس کی بیماری کی عمومی تشخیص کی جاتی ہے۔ اس نظام کی بنیاد ایک جامع طبی ڈیٹا بیس پر رکھی گئی ہے اور اسے ماہر ڈاکٹر بھی اپنی رہنمائی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کو ہر ماہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ اپنی طبی رہنمائی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ویب سائٹ کا ایڈریس isabelhealthcare.com 

No comments:

Post a Comment