اخبارات میں سرخیوں کے الفاظ کی ترتیب خاص طور پر سیٹ کی جاتی ہے تاکہ کم جگہ پر زیادہ الفاظ کھپائے جا سکیں۔ الفاظ کا آپس میں فاصلہ بہت کم ہوتا ہے، اور حروف کو ایک دوسرے کے اوپر اس طرح سیٹ کیا جاتا ہے کہ کوئی جگہ خالی نہ رہے۔ اخبارات کی بہت سی چھوٹی سرخیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی عبارت پر آؤٹ لائن کا ایفیکٹ نہیں لگایا جاتا، بلکہ انہیں صرف ریورس کرنے پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے۔ یعنی سیاہ یا سرمئی بیک گراؤنڈ پر سفید الفاظ لکھے جاتے ہیں۔
Inpage میں ایسی اخباری سرخیاں بنانے کی سہولت موجود ہے۔ ان پیج میں اخباری سرخی کی طرح عبارت کی ترتیب بھی سیٹ کی جا سکتی ہے، اور عبارت کے الفاظ کو ریورس میں بھی دکھایا جا سکتا ہے۔ آئیں ان پیج میں اخباری سرخی کی تیاری کا یہ عمل دیکھتے ہیں:
ٹول بار سے ٹیکسٹ باکس ٹول منتخب کر کے ایک باکس بنائیں، اور پھر اس میں اخباری سرخی کی عبارت لکھیں۔
عبارت کے الفاظ اور حروف کی جگہ تبدیل کرنے کے لیے ان پیج میں شارٹ کٹس مہیا کیے گئے ہیں۔ مطلوبہ لفظ سلیکٹ کر کے درج ذیل شارٹ کٹس استعمال کریں۔جبکہ کسی لفظ کے شروع میں جانے کے لیے Ctrl+Right arrow شارٹ کٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Ctrl+F5 سے لفظ بائیں طرف حرکت کرتا ہے۔
Ctrl+F6 سے لفظ دائیں طرف حرکت کرتا ہے۔
Ctrl+F7 سے لفظ اوپر کی طرف حرکت کرتا ہے۔
Ctrl+F8 سے لفظ نیچے کی طرف حرکت کرتا ہے۔
Ctrl+F6 سے لفظ دائیں طرف حرکت کرتا ہے۔
Ctrl+F7 سے لفظ اوپر کی طرف حرکت کرتا ہے۔
Ctrl+F8 سے لفظ نیچے کی طرف حرکت کرتا ہے۔
جب سرخی تیار ہو جائے تو پہلے مکمل عبارت سلیکٹ کریں، پھر پراپرٹی بار پر موجود رنگوں کے ڈراپ ڈاؤن مینیو سے سفید رنگ منتخب کریں۔ اس کے علاوہ پراپرٹی بار پر عبارت کی سطر کی اونچائی ضرور مقرر کریں، ورنہ باکس میں سطر کے نیچے غیر ضروری فاصلہ نظر آئے گا۔
اب ٹول بار سے Pick ٹول منتخب کریں، اور پھر ماؤس کی مدد سے باکس سلیکٹ کر کے اس کی بیک گراؤنڈ کے لیے پراپرٹی بار سے سیاہ رنگ منتخب کریں۔
No comments:
Post a Comment