میرے پاس Inpage 2000 ہے اور میرے خیال میں اس وقت بھی ان پیج کا یہی ورژن زیادہ تر لوگوں کے زیر استعمال ہے۔ ان پیج کے تمام مینیوز بار بار دیکھنے کے باوجود مجھے کہیں بھی Bullets and Numbering والا آپشن نظر نہیں آیا جو کہ ورڈ پراسیسنگ کے ہر سافٹ ویئر میں موجود ہوتا ہے۔ چنانچہ میں نے Indentation استعمال کرتے ہوئے ایسی فہرست تیار کی ہے جس کے لیے بلٹس یا نمبرز خود مہیا کرنا پڑتے ہیں۔ لیکن عبارت کے دائیں طرف موجود فاصلے کی وجہ سے یہ فہرست دیکھنے میں ویسے ہی نظر آتی ہے جیسا کہ اس کے لیے بلٹس اینڈ نمبرنگ والا آپشن استعمال کیا گیا ہو۔
پراپرٹی بار پر موجود اس بٹن پر کلک کریں جس کی مدد سے عبارت کے دائیں اور بائیں فاصلہ مقرر کیا جا سکتا ہے۔
درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پیراگراف کی پہلی لائن کے شروع میں 0.15- انچ کا فاصلہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عبارت کے دائیں طرف 0.15 انچ کا فاصلہ مقرر کیا گیا ہے۔
پہلی لائن کے شروع میں فاصلہ چونکہ منفی میں ہے اس لیے پہلی لائن تھوڑی سی پیچھے ہٹی ہوئی ہے۔ عبارت کے شروع میں جو نمبر موجود ہے وہ میں نے خود لکھا ہے، اور اس نمبر کے بعد ایک Tab کا فاصلہ استعمال کیا ہے۔ ان پیج میں ایک ستارے کا نشان بھی مہیا کیا گیا ہے جسے بلٹس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ کوئی ایسا با سہولت طریقہ نہیں ہے، لیکن اگر ایسی فہرست بنانا اشد ضروری ہو تو یہ طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ (یا ممکن ہے ایسی فہرست کا طریقہ ان پیج کے کسی دوسرے آپشن کے تحت موجود ہو جس کا میں سراغ نہیں لگا سکا)۔
No comments:
Post a Comment