دینی اداروں میں طلبہ و طالبات کو امتحانات میں کامیابی کے نتیجے میں جو اسناد دی جاتی ہیں وہ بہت خوبصورت ہوتی ہیں۔ خطاط حضرات نے بڑی مہارت سے مختلف عربی رسم الخط استعمال کرتے ہوئے ان سندوں کے عنوانات اور عبارتیں لکھی ہوتی ہیں۔ خاص طور پر عنوانات کے خم دار جسامت کے حامل الفاظ دیکھنے میں بہت بھلے معلوم ہوتے ہیں۔ آج کے دور میں ایسے خطاط حضرات کی تعداد کچھ زیادہ نہیں ہے کہ وہ تمام اداروں کی ضروریات پوری کر سکیں۔ لیکن خوش قسمتی سے خطاطی کے بہت سے رسم الخط کمپیوٹر فونٹس کی شکل میں سامنے آچکے ہیں۔ چنانچہ اس ٹٹوریل کا مقصد یہ ہے کہ وہ ادارے جنہیں ایسے عرق ریز خطاط کی خدمات میسر نہیں ہیں، کم از کم وہ اپنی ضرورت پوری کر سکیں۔ اس ٹٹوریل میں Inpage استعمال کرتے ہوئے ایک سادہ لیکن با مقصد سند تیار کی گئی ہے۔
سند کی ان پیج فائل اس ٹٹوریل کے آخر میں مہیا کی گئی ہے جسے حسب ضرورت استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نئی فائل بنانے کے لیے ان پیج کا File مینیو کھول کر New پر کلک کریں۔ ڈائیلاگ باکس ظاہر ہونے پر صفحے کا لے آؤٹ Landscape منتخب کریں۔ اور صفحے کی عبارت کے اردگرد خالی جگہ کے لیے Margins مقرر کریں۔
درج ذیل اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سند کی عبارت لکھ لی گئی ہے۔
- بسم اللہ کا فونٹ Diwani مقرر کیا گیا ہے۔
- شھادۃ حضور کا فونٹ Aseer مقرر کیا گیا ہے۔
- الدورۃ التدریبیہ کا فونٹ Akram مقرر کیا گیا ہے۔ الفاظ کی لمبائی کے لیے تطویل کا نشان استعمال کیا گیا ہے۔
- سند کی عبارت کا فونٹ Trad Arabic Bold مقرر کیا گیا ہے۔
- آخر میں Text Box ٹول کی مدد سے تین خانے بنائے گئے ہیں جن میں تاریخ، دستخط اور مہر وغیرہ کے لیے لائنیں لگائی گئی ہیں۔
اب ہم سند کے گرد ایک بارڈر بنائیں گے۔ اس کے لیے پہلے View مینیو میں موجود Snap To Guides آپشن غیر فعال کریں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ صفحہ پر بارڈر کو با آسانی ادھر ادھر حرکت دی جا سکے گی۔
درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق:
- ٹول بار میں موجود Box ٹول کی مدد سے سند کے گرد بارڈر لگائیں۔
- پھر Pick ٹول منتخب کر کے ماؤس کے ساتھ بارڈر سلیکٹ کریں۔
- اب اوپر آپشن بار میں موجود آپشنز کی مدد سے بارڈر کی موٹائی اور اس کا اسٹائل مقرر کریں۔
- آپ دیکھ رہے ہیں کہ بارڈر کے تمام اطراف میں باریک نشانات ہیں۔ ماؤس کے ساتھ ان نشانات کو پکڑ کر بارڈر کا سائز کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔
درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ بارڈر کی خوبصورتی کے لیے ایک علامت استعمال کی جا رہی ہے۔ اسی طرح بارڈر کے تمام کونوں پر یہ علامت یا اپنی مرضی کی کوئی علامت استعمال کریں۔ درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق:
- ٹول بار سے Text Box ٹول منتخب کر کے بارڈر کے کونے پر ایک خانہ بنائیں۔
- اب ٹول بار سے Hand ٹول منتخب کریں۔
- اور پھر فونٹ کے ڈراپ ڈاؤن مینیو سے Zakharif فونٹ منتخب کر کے باکس میں مطلوبہ علامت لکھیں۔
- علامت کے لیے آپ کو بہت بڑا فونٹ سائز منتخب کرنا ہوگا۔
سند تیار ہے۔ اس سند کو حسب ضرورت Image فائل میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، اور PDF فائل میں بھی۔
Categories:
No comments:
Post a Comment