Sunday, July 26, 2015

Good News

SCHOOL OF QURAN is an online Islamic center for providing online Quran Tutoring service that enables you/your kids to learn to read the Holy Quran with Tajweed at your desired time and days with live Quran teacher. Our lessons are equally beneficial for kids and adults. All you need is a computer with headphone and internet connection.
Who Can Learn?
Learning to read Quran does not entail any age limitations, restrictions and boundaries. Anybody can learn to read Quran. The only prerequisite is that the intending student should have access to broadband internet connection and a Desk Top or Lap top computer with headphone and microphone. The process is very simple and self explanatory, however, we will make a presentation to show you how thereading session actually proceeds. You may like to benefit from our unique offer of a 3 days free trial for evaluating the usefulness of our online reading Quran lessons.
We Provides you
 Well qualified and highly civilized Quran tutors.
 One to one live Quran classes.
 Easy Quran learning while staying at your home.
 Availability of timing at your own choice.
 Affordable and convenient.
 No registration /admission fee.
Essential Equipments
 Personal Computer (PC) or Laptop.
 Headset with a microphone.
 DSL/Broadband internet connection.
 Skype ( Free and safe Audio software )
 For audio contact Skype telephony software.

Saturday, July 25, 2015

وٹس ایپ پی سی پر کیسے چلائیں؟

وٹس ایپ پی سی پر کیسے چلائیں؟
وٹس ایپ (Whatsapp)ایک مقبول میسجنگ ایپلی کیشن ہے۔ یہ ایپلی کیشن تقریباً تمام فونز کے لیے دستیاب ہے۔ اگر آپ وٹس ایپ کو پی سی پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔ اس کام کے لیے آپ کو بلیواسٹیکس (bluestacks) سافٹ ویئر درکار ہو گا۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ اینڈروئیڈ کی تمام ایپلی کیشنز اور گیمز کو پی سی پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کا ری ویو ہم پہلے بھی کمپیوٹنگ میں شائع کر چکے ہیں۔ بلیواسٹیکس کی ویب سائٹ سے آپ اس پروگرام کو مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں: bluestacks.com
اس پروگرام کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے سسٹم میں کم از کم دو جی ریم موجود ہو۔ بلیواسٹیکس کی انسٹالیشن کے بعد اسے چلائیں اورایپلی کیشنز کی لسٹ میں سے وٹس ایپ انسٹال کر لیں۔ وٹس ایپ کو چلائیں اور اس میں اپنا نمبر درج کریں۔ اگر کوئی تصدیقی میسج موصول نہ ہو تو انتظار کریں۔ ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق نہ ہونے کی صورت میں آپ کو بذریعہ کال تصدیق کا آپشن استعمال کرنے کا کہا جائے گا۔ اس کے ذریعے آپ کو فوراً ایک کال آئے گی جس میں ایک کوڈ بتایا جائے گا۔ وہ کوڈ نوٹ کر کے وٹس ایپ میں ڈالتے ہی وٹس ایپ چل جائے گا۔ اب آپ اس میں اپنے کانٹیکٹس محفوظ کر کے پی سی کے ذریعے وٹس ایپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ پروگرام انسٹال کرتے ہوئے گرافکس کارڈ ایرر کا سامنا ہو تو یہ تحریر ملاحظہ فرمائیں:

Friday, July 24, 2015

اینڈروئیڈ ڈیوائس کو کمپیوٹر سے کنٹرول کریں

اینڈروئیڈ ڈیوائس کو کمپیوٹر سے کنٹرول کریں
اسمارٹ فونز کو کمپیوٹر سے کنٹرول کرنے کے لیے کئی پروگرام موجود ہیں لیکن Mobizen کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ کیونکہ اس کی مدد سے آپ کا فون مکمل طور پر ڈیسک ٹاپ موجود ہوتا ہے، اسے آپ ماؤس سے بالکل اسی طرح استعمال کر سکتے ہیں جیسے فون کو اپنے ہاتھ سے استعمال کر رہے ہوں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فون کو کنیکٹ کرنے کے لیے یو ایس بی کیبل، وائی فائی اور تھری جی/ ایل ٹی ای انٹرنیٹ یعنی تینوں طریقوں کو استعمال کر سکتا ہے۔
موبی زین کی کنفگریشن تھوڑی سی توجہ طلب ہے، لیکن پیچیدہ بالکل نہیں۔ سب سے پہلے اس کی ویب سائٹ پر جائیں اور پلے اسٹور کے ربط سے ایپلی کیشن انسٹال کر لیں:
www.mobizen.com
ایپلی کیشن کی انسٹالیشن کے بعد آپ کو اس کا اکاؤنٹ بنانا ہو گا، جس میں صرف اپنا ای میل ایڈریس اور پسند کا پاس ورڈ ٹائپ کرنا ہے۔
Mobizen-01
فون پر ایپلی کیشن انسٹال ہو جائے تو اس کی سیٹنگز میں آپ اپنی پسند کے کنکشن منتخب کر سکتے ہیں مثلاً آپ فون کو کن کن ذرائع سے کنیکٹ کرنا پسند کریں گے۔
Mobizen-03
فون کو مکمل طور پر پی سی سے کنٹرول کرنے کے لیے فون پر ڈیویلپر موڈ اور اس میں یوایس بی ڈی بگنگ موڈ کا فعال ہونا ضروری ہے۔ اگر یہ آپشنز فعال نہیں ہوں گے تو موبی زین آپ کی رہنمائی کرے گی اور یہ آپشنز آن ہو جائیں گے۔
اس کے بعد آپ کو اس کا ڈیسک ٹاپ پروگرام ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا ہو گا جس کا سائز 35 ایم بی ہے۔ یہ ڈیسک ٹاپ ورژن بھی اس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
پہلی دفعہ جب آپ اس کو انسٹال کر کے چلائیں گے تو یہ اپنی ویب سائٹ سے چند مزید اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ کرے گا۔ اپ ڈیٹ مکمل ہونے کے بعد اس پروگرام میں لاگ ان اسکرین آپ کے سامنے ہو گی۔ فون پر جو ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ آپ نے منتخب کیا تھا وہ ٹائپ کر دیں۔ فوراً ہی آپ کا فون ڈیسک ٹاپ پر آپ کے سامنے ہو گا۔
Mobizen-02
اب آپ اسے ماؤس کے ذریعے ایسے استعمال کر سکتے ہیں جیسے انگلی کی ٹچ سے کرتے ہیں۔ فون کی وڈیوز/تصاویر کو کمپیوٹر کی بڑی اسکرین پر دیکھا جا سکتا ہے
- See more at: http://www.computingpk.com/use-your-android-from-a-web-browser-or-desktop/#sthash.eWacbn5g.dpuf

Thursday, July 23, 2015

اب آپ گوگل کر کے بھی اپنا فون تلاش کر سکتے ہیں

اب آپ گوگل کر کے بھی اپنا فون تلاش کر سکتے ہیں
یقیناً آپ کو ’’اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر‘‘ سروس یاد ہو گی۔ گوگل کی جانب سے یہ سروس 2013 میں متعارف کرائی گئی تھی تاکہ اس کی مدد سے آپ اپنے اینڈروئیڈ فون کو تلاش کرسکیں اور اس میں موجود اپنا تمام ذاتی ڈیٹا حذف کر سکیں:
google.com/android/devicemanager
اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنا جی میل اکاؤنٹ فون میں شامل رکھنا ہوتا ہے۔ چند دن پہلے گوگل نے ’’فائنڈ مائی فون‘‘ کے نام سے ایک اور دلچسپ سروس متعارف کرائی ہے۔ ویسے تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ گوگل کے بارے میں عام مشہور ہے کہ وہ سب کچھ ڈھونڈ سکتا ہے۔ دنیابھر کی معلومات کے علاوہ اب تو گوگل سے کسی کی عمر، وزن یا قد پوچھیں تو وہ بھی بتا دیتا ہے۔ سارا دن مختلف چیزیں تو ہم گوگل پر تلاش کرتے ہی رہتے ہیں اب آپ گوگل پر اپنا فون بھی تلاش کر سکتے ہیں اور وہ بھی بے حد آسانی کے ساتھ۔ اس کے لیے آپ کو گوگل میں بس یہ ٹائپ کرنا ہے:
find my phone
لیکن گوگل کے کام کرنے کے لیے چند چیزیں درکار ہوتی ہیں۔ اب بھلا گوگل کو کیسے پتا چلے گا آپ کا فون کون سا ہے اور کہاں موجود ہے؟
تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ براؤزر میں اسی جی میل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں جو آپ کے فون میں موجود ہو۔ بلکہ لاگ اِن ہونے کے باوجود ایک دفعہ پھر تصدیق کرنے کے لیے لاگ اِن کرنے کا کہا جائے گا۔
Google-Find-My-Phone-03
اس کے علاوہ فون پر انٹرنیٹ کا چل رہا ہونا بھی ضروری ہے ورنہ گوگل کے پاس جو آخری معلومات ہو گی وہ فراہم کر دے گا۔ یہ بھی انتہائی ضروری ہے کہ فون پر لوکیشن سروس فعال ہو، ورنہ اس کا مقام جاننا مشکل ہو جائے گا۔
Google-Find-My-Phone-01

درست لاگ اِن کرتے ہی نقشے پر آپ کے فون کا مقام دکھا دیا جائے گا۔ یہی نہیں یہاں فون پر Ring بجانے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ اگر آپ اپنا فون تلاش کر رہے ہیں تو اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے فون کی رنگ ٹون بھی بجا سکتے ہیں۔
Google-Find-My-Phone-02
اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر کی طرح یہاں سے آپ اپنے فون کا ڈیٹا حذف نہیں کر سکتے ، اس کے لیے اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر ہی کی طرف جانا ہو گا۔ البتہ اسے فوری تلاش کے آپشن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر کی طرح کی کوئی ایکٹی ویشن درکار نہیں ہوتی

Tuesday, July 21, 2015

اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں

اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا حذف کریں
یقیناً آپ کو اپنا قیمتی اسمارٹ فون بہت پیارا ہو گا، تو اس کی حفاظت کے لیے اس میں کوئی سکیوریٹی پروگرام ضرور انسٹال رکھیں اس حوالے سے ہم ایک بہترین پروگرام کا پہلے بھی تذکرہ کر چکے ہیں:
گم شدہ فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کا کیسے سراغ لگائیں
اگرچہ آج کل تقریباً تمام اسمارٹ فونزمیں Anti theft ایپلی کیشن یا فیچر پہلے سے موجودہوتا ہے، جس کی بدولت فون گم ہو جانے کی صورت میں اس میں موجود ذاتی ڈیٹا صاف کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ پہلے سے موجود ایپلی کیشنز بہت سادہ سی ہوتی ہیں یعنی زیادہ چالاک نہیں ہوتیں۔ کیسپرس کی جو کہ ایک معروف اینٹی وائرس بنانے والی کمپنی ہے، کی جانب سے ایک نئی زبردست ایپلی کیشن ’’کیسپرس کی فاؤنڈ‘‘ (Kaspersky Phound) متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ایپلی کیشن فی الحال صرف اینڈروئیڈ کے لیے ہے۔
Kaspersky Phound-04
اگر آپ یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیں تو فون گم ہونے کی صورت میں اس کا مقام جان سکتے ہیں، اس میں موجود تمام ڈیٹا حذف کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر فون قریب ہی میں موجود ہو اور نہ مل رہا ہو تو الارم بجا سکتے ہیں اور تو اور فون چوری کرنے والے ’’خوش نصیب‘‘ کی سیلفی بھی بنا سکتے ہیں۔
Kaspersky Phound-03
’’کیسپرس کی فاؤنڈ‘‘ کو اسمارٹ فون پر انسٹال کرنے کے بعد آپ کو اس میں اپنی ’’کیسپرس کی‘‘ کی آئی ڈی سے لاگ اِن ہونا پڑتا ہے۔ یقیناً آپ کے پاس یہ اکاؤنٹ موجود نہیں ہو گا اس لیے اکاؤنٹ بنانے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کیجیے:
Kaspersky Phound-02
اکاؤنٹ بناتے وقت اپنا درست ای میل ایڈریس لکھیں، کیونکہ اکاؤنٹ کو فعال بنانے کا لنک بذریعہ ای میل ارسال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فون کو اَن لاک کرنے کا کوڈ بھی ای میل میں ہی موصول ہو گا۔
ایپلی کیشن میں اپنے اکاؤنٹ سے سائن ان کرتے ہی آپ کا کام مکمل ہو جاتا ہے۔ اب اگر خدانخواستہ کبھی آپ کا فون گم ہو جائے تو اسی اوپر بتائی گئی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہو جائیں۔ اب یہاں آپ سارے آپشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ چاہتے ہیں کہ فون لاک کر دیا جائے تو فون پر انٹرنیٹ دستیاب ہوتے ہی فون لاک ہو جائے گا۔ فون اب صرف آپ کے پاس موجود کوڈ سے اَن لاک ہو گا۔
اگر آپ فون میں موجود اپنا ڈیٹا حذف کرنا چاہیں تو اس کا حکم نامہ بھی ارسال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایپلی کیشن میں Mugshot کا آپشن بھی موجود ہے۔ یہ آپشن فون استعمال کرنے والے کی چپکے سے تصویر بنا کر آپ کو بھیج دیتا ہے

Monday, July 20, 2015

اردو پوائنٹی

ایک پاکستانی آسمان پر چڑھ گیا
اردو پوائنٹ