Thursday, January 1, 2015

جی میل ، فیس بک ، ٹوئٹر اور دیگر سائٹس پر دلکش نستعلیق فونٹ

السلام علیکم ،
ہم میں سے بہت سارے احباب  انٹر نیٹ پر اردو تحریر کرتے ہیں لیکن اکثر ویب سائٹس پر خط نستعلیق کی سہولت موجود نہیں ہوتی ہے۔ ہم نستعلیق کے اس قدر عادی ہو چکے ہیں کہ نسخ میں اردو پڑھنے میں ہمیں دقت ہوتی ہے اور  اردو کا اصل مزہ تب آتا ہے جب اردو نستعلیق رسم الخط میں پڑھی جائے۔
احباب کی سہولت کے لیے میں آج ایسا طریقہ پیش کر رہا ہوں جس کی مدد سے جی میل اور دیگر دوسری ویب سائٹس پر نستعلیق رسم الخط کی سہولت شامل ہو جاتی ہے۔ 
طریقہ بالکل آسان ہے۔۔گوگل کروم استعمال کرنے والے  سب سے پہلے یہاں سے
 گوگل کا ایک پلگ ان  اسٹائلش حاصل کریں۔ اور اس کے بعد یہاں سے ایک اسکرپٹ 
انسٹال کر لیں۔۔۔ آپ کے براوزر میں نستعلیق کی سہولت شامل ہو گئی ہے 
جو حضرات  موزیلا  فائر  فوکس  استعمال کرتے ہیں تو وہ  پہلے یہ ایڈان انسٹال کریں اور اسکے بعد  سکرپٹ 
 یہا ں سے  ڈاون لوڈ کریں،اور   پھر گوگل پلس ،فیس بک ،ٹوئیٹر اور اردو  وکی پیڈیا   پر  مزئے سے نستعلیق فونٹ میں اردو لکھیں۔
ملحوظ رہیں کہ اس خصوصیت کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق فانٹ کی موجودگی  ضروری ہے۔
ایک اہم مسئلہ ذہن میں آیا کہ جناب جن  حضرات کو اردو لکھنے کا طریقہ تک معلوم نہیں ،تو انکو نستعلیق فونٹ  اور  اردو  کی بورڈ کے استعمال  کے بارئے مشکلات کا ذکر تو کیا ہی نہیں!
تو جناب اسکا ایک آسان حل بھی ہمارئے پاس موجود ہے،وہ  اسطرح کہ ایک ہر دلعزیز  اردو  بلاگر  ایم بلال ایم صاحب
 نے   پاک اردو  انسٹالر(pak urdu installer)  کے نام سے سافٹ وئیر بنایا ہے ،جس کو  ڈاؤنلوڈکرنے کے بعد صرف next , next   کرتے  ہی  اردو کی بورڈ  تینوں ونڈوز  (Win xp, vista ,Win 7)  میں مع اردو نستعلیق فونٹس انسٹال ہوجاتا ہے،ساتھ  ہی ایک  صفحہ برائے مدد  کا  لنک  ڈیسک ٹاپ  پرآجاتا ہے۔تاکہ کسی مشکل کی صورت میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔
انسٹالیشن کے بعد آپ Folder names,  Run,  Rename folders ,Yahoo mail, yahoo messenger, google plus, Gmail,  Ms Office,  notepad , wordpad, facebook,  twitter,  Google plus غرض جہاں بھی انگریزی لکھائی ہو سکتی ہے وہاں آپ آسانی سے اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔نیز کسی بھی سافٹ وئیر کے فونٹ آپشن میں جا کر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا انتخاب کیجئے اور پھر اردو نستعلیق فونٹ ہی میں لکھئے۔
پاک اردو انسٹالر (pak urdu installer)یہاں سے ڈاؤنلؤڈ کریں۔

No comments:

Post a Comment